0
Saturday 19 Sep 2020 12:07

پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی کی 7 خصوصی عدالتیں ختم کر دیں

پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی کی 7 خصوصی عدالتیں ختم کر دیں
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے لاہور میں انسداد دہشتگردی کی 2 عدالتیں کورٹ نمبر 2 اور 4 کو ختم کر دیا ہے۔ عملے کے 20 ارکان کو فوری طور پر ہوم ڈیپارٹمنٹ سرپلس پول میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت بنائی  گئی لاہور کی 2 عدالتوں کورٹ نمبر 2 اور کورٹ نمبر 4 کو ختم کر دیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی  جاری کر دیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی کی کورٹ نمبر 2 میں سانحہ ماڈل ٹاون کا کیس زیر سماعت  تھا، جس کی سماعت اب دوسری عدالت میں ہو گی۔

کورٹ نمبر دو میں سترہ کیس زیر سماعت تھے جبکہ کورٹ نمبر چار میں بیس کیس زیر سماعت تھے۔ یہ عدالت جج عبدالقیوم خان کے ریٹائر ہونے کے بعد خالی پڑی تھی۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس میں گوجرانوالہ کی 2 عدالتیں، ملتان کی ایک اور راولپنڈی کی 2 عدالتیں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔ عملے کو سرگودھا نئی بنائی جانیوالی میں عدالت میں تعینات کرنے اور دیگراداروں میں لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وہی پولیس چالان بھجوائے گی جس میں صرف دہشتگردی کا عنصر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 887130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش