QR CodeQR Code

نواز شریف نے ویڈیو لنک پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

19 Sep 2020 12:56

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف نے دعوت قبول کر لی  ہے اور وہ اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔  سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف نے دعوت قبول کر لی  ہے اور وہ اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف میں فون پر سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا تھا۔ چیئرمن بلاول بھٹو نے نواز شریف کی صحت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو گذشتہ روز چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی 20 ستمبر کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی منعقد کرے گی جس میں حزب اختلاف کے رہنما شرکت کریں گے۔  ذرائع کے مطابق نواز شریف اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 887146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887146/نواز-شریف-نے-ویڈیو-لنک-پر-اے-پی-سی-میں-شرکت-کی-دعوت-قبول-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org