0
Saturday 19 Sep 2020 13:31

آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے حکومت کہیں جانیوالی نہیں، گورنرپنجاب

آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے حکومت کہیں جانیوالی نہیں، گورنرپنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وفاقی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے حکومت کہیں جانیوالی نہیں، فیٹف کیلیے قانون سازی میں رکاوٹیں ڈالنے والی اپوزیشن ایکسپوز ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی اے پی سی سے حکومت کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی کوئی دباو۔
 
چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان صرف ملک و قوم کے مفاد کی بات کرتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے اپنے اپنے سیاسی مفادات ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ احتساب ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئےلازم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہ کہ عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے، مخالفین کو بھی انتظار کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں شفافیت اور بلاتفریق احتساب کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ملکی اداروں میں اصلاحات ہو رہی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 887154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش