QR CodeQR Code

وزیراعظم کو شرم دلاؤں گا، فردوس شمیم کا عمران خان سے متعلق بیان پر یوٹرن، معافی مانگ لی

19 Sep 2020 14:24

فردوس شمیم نقوی کراچی والوں کے ترجمان بنے، عوام کے دل کی بھڑاس خوب نکالی، اپنے لیڈر اور پارٹی کو شرم دلانے کی باتیں کی، لیکن بعد میں بیان پر معافی مانگ لی۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس بحران پر دیئے گئے بیان پر وزیراعظم عمران خان سے مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق فردوس شمیم نقوی کراچی والوں کے ترجمان بنے، عوام کے دل کی بھڑاس خوب نکالی، اپنے لیڈر اور پارٹی کو شرم دلانے کی باتیں کی، لیکن بعد میں بیان پر معافی مانگ لی۔ فردوس شمیم نقوی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم اور تمام پارٹی کارکنوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا میں کہنا چاہ رہا تھا کہ وزیراعظم سے وزیرِ توانائی اور ایس ایس جی سی کی شکایت کروں گا، میں اپنے قائد سے معذرت چاہتا ہوں، جو نہایت پُرعزم انسان ہیں، جن سے میں آج تک ملا ہوں۔

گزشتہ روز فردوس شمیم نقوی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں چاہے حکومت (ن) لیگ کی ہو یا تحریک انصاف کی، اس شہر میں گیس کی ڈیلیوری کبھی درست نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا تھا کہ شہریوں کو گیس نہیں مل رہی، مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کس کی حکومت ہے، وزیراعظم صاحب بھی سنیں، وزیر توانائی عمر ایوب بھی سنیں اور ندیم بابر بھی سنیں میں شور بھی مچاؤں گا اور انھیں شرم بھی دلاؤں گا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، دو سال گزر گئے، مسئلہ حل کرو۔


خبر کا کوڈ: 887162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887162/وزیراعظم-کو-شرم-دلاؤں-گا-فردوس-شمیم-کا-عمران-خان-سے-متعلق-بیان-پر-یوٹرن-معافی-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org