QR CodeQR Code

کراچی میں گیس و بجلی بحران کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

19 Sep 2020 15:03

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سو فیصد بل کی وصولی کے باوجود گیس کی عدم فراہمی سمجھ سے بالاتر ہے، ایک جانب گیس نہیں آرہی، تو کے الیکٹرک بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جان نہیں چھوڑ رہا، آخر کس کے در پر جا کر فریاد کریں، کراچی کو اپنا شہر کہنے والے سب ہی موقع پرست ہیں، غریبوں کیلئے کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سو فیصد بل کی وصولی کے باوجود گیس کی عدم فراہمی سمجھ سے بالاتر ہے، ایک جانب گیس نہیں آرہی، تو کے الیکٹرک بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جان نہیں چھوڑ رہا، آخر کس کے در پر جا کر فریاد کریں، کراچی کو اپنا شہر کہنے والے سب ہی موقع پرست ہیں، غریبوں کیلئے کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔ حب ریور روڈ پر بھی علاقہ مکینوں نے سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، جس کے باعث حب ریور روڈ اور باردرن بائی پاس پر آنے وار جانے والے دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ و زائد بلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں مشتعل افراد نے مظاہرے کیے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی قیوم آباد میں گزشتہ 10 روز سے گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عاجز آکر مشتعل علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی اور انھوں نے قیوم آباد چورنگی مین کورنگی روڈ پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا اور فوری طور پر گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا اس موقع پر شرکا نے حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف مذمتی بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اگر فوری طور پر گیس بحال نہیں کی، تو ان کے ہیڈ آفس کا گھیراؤ کیا جائیگا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سو فیصد بل کی وصولی کے باوجود گیس کی عدم فراہمی سمجھ سے بالاتر ہے، ایک جانب گیس نہیں آرہی، تو کے الیکٹرک بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جان نہیں چھوڑ رہا، آخر کس کے در پر جا کر فریاد کریں، کراچی کو اپنا شہر کہنے والے سب ہی موقع پرست ہیں، غریبوں کیلئے کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔ حب ریور روڈ پر بھی علاقہ مکینوں نے سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، جس کے باعث حب ریور روڈ اور باردرن بائی پاس پر آنے وار جانے والے دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر کا کوڈ: 887168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887168/کراچی-میں-گیس-بجلی-بحران-کیخلاف-احتجاجی-مظاہروں-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org