QR CodeQR Code

پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے میں کراچی بازی لے گیا

19 Sep 2020 16:09

ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق 2018ء میں کراچی کی سب سے بڑی صدر مارکیٹ نے زیادہ ٹیکس دیا، کراچی صدر مارکیٹ میں 72 ہزار 339 ٹیکس فائلرز ہیں، 30 جون 2018ء تک کراچی صدر مارکیٹ نے77 ارب 20 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے میں کراچی بازی لے گیا، کراچی کی سب سے بڑی صدر مارکیٹ میں 72 ہزار 339 ٹیکس فائلرز نے 77 ارب 20 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 30 جون 2018ء کی ٹیکس ڈائریکٹری کی تفصیلات جاری کردیں، جس میں پورے ملک میں کراچی بازی لے گیا۔ جاری کردی تفصیلات میں 2018ء میں کراچی کی سب سے بڑی صدر مارکیٹ نے زیادہ ٹیکس دیا، کراچی صدر مارکیٹ میں 72 ہزار 339 ٹیکس فائلرز ہیں، 30 جون 2018ء تک کراچی صدر مارکیٹ نے77 ارب 20 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔

ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق کراچی صدر مارکیٹ کے بعد دوسرے نمبر پر اسلام آباد بلیو ایریار جسٹرڈ ہوا، اسلام آبادبلیو ایریا کے 5854 ٹیکس فائلرز نے 39 ارب 93 کروڑ ٹیکس ادا کیا۔ لاہور میں ملتان روڈ کی مارکیٹ کے 17800 ٹیکس فائلرز ہیں، ملتان روڈ کے 17800 تاجروں نے 11 ارب روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ پشاور کی کارخانو مارکیٹ کے 10417 ٹیکس فائلرز نے 5 ارب 27 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ ایف بی آر نے ڈیٹا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے رجسٹرڈ پتے سے بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 887188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887188/پاکستان-میں-سب-سے-زیادہ-ٹیکس-دینے-کراچی-بازی-لے-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org