QR CodeQR Code

نواز شریف نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرار دیدیا

19 Sep 2020 20:55

مردِ آہن اور ال کنگ کے نمائندوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں مردِ آہن نے ملک میں فرقہ واریت کی نئی لہر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور شاہی پیغام رسانوں کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے ملک میں جاری قتل و غارت کے بالکل بھی حامی نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پاکستان میں جاری حالیہ فرقہ واریت کی لہر کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرار دیتے ہوئے شاہ سلمان سے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق لندن کے ہائیڈ پارک میں شاہ سلمان کے ایک وفد نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ رپورٹ میں شاہ سلمان کا نام نہیں لیا گیا جبکہ ان کے نام کی بجائے ’’ال کنگ‘‘ لکھا گیا ہے جبکہ نواز شریف کو ’’مرد آہن‘‘ کہا گیا ہے۔  فرائیڈے ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ مردِ آہن سے ال کنگ کے 2 نمائندوں نے ہائیڈ پارک میں ملاقات کی۔ ان کے پاس بادشاہ کا خصوصی شاہی پیغام بھی تھا۔

سابق وزیراعظم سے گذشتہ ماہ بھی ملاقات کی گئی تھی۔ مردِ آہن اور ال کنگ کے نمائندوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں مردِ آہن نے ملک میں فرقہ واریت کی نئی لہر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور شاہی پیغام رسانوں کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے ملک میں جاری قتل و غارت کے بالکل بھی حامی نہیں ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے اس پیغام کے ذریعے سعودی شاہ کو کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ فرقہ واریت درست اقدام نہیں۔ ذیل میں فرائیڈے ٹائمز کا لنک بھی دیا جا رہا ہے۔(ادارہ اسلام ٹائمز)https://www.thefridaytimes.com/such-gup-337/


خبر کا کوڈ: 887191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887191/نواز-شریف-نے-پاکستان-میں-حالیہ-دہشتگردی-کا-ذمہ-دار-سعودی-عرب-کو-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org