0
Saturday 19 Sep 2020 20:09

بھارت میں کورونا وائرس کے 93337 نئے کیسز، 85 ہزار سے زائد ہلاکتیں

بھارت میں کورونا وائرس کے 93337 نئے کیسز، 85 ہزار سے زائد ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں میں دو دن کے دوران اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسوں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور 93337 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اسی عرصہ میں ریکارڈ 95880 افراد شفایابی کے ساتھ ہی جان لیوا وباء سے صحتمند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 42 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
جان لیوا وباء سے صحتمند افراد کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا کے سبھی ممالک کے مقابلہ میں ہندوستان میں کورونا کے شفایاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

بھارت میں پہلی مرتبہ ایک دن میں کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد انفیکشن سے متاثرین کے معاملوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔ پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 95880 متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران انفیکشن کے 93337 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح و بہبود نے آج بتایا کہ پوری دنیا میں کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے لوگوں میں 19 فیصد ہندوستانی ہیں۔ کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح کے معاملے میں امریکہ کو پیچھے کرتے ہوئے ہندوستان ٹاپ پر آگیا ہے۔ ہندوستان کی قومی اوسط کورونا صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 79 فیصد سے زیادہ 79.28 فیصد ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 887196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش