QR CodeQR Code

عسکری پسند کے بالائے زمین کارکن کے والد کا مکان سربمہر کیا جائے، بھارت

19 Sep 2020 20:07

مکان کی سربمہری کے مذکورہ احکامات غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق ایکٹ مجریہ 1967 کے دفعہ 25 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کو جنوبی ضلع پلوامہ کے جنگجوﺅں کے ایک بالائے زمین کارکن کے والد کا مکان سربمہر کرنے کے احکامات صادر کئے۔ این آئی اے کے مطابق جنگجوﺅں کے مذکورہ بالائے زمین کارکن نے لیتہ پورہ سی آر پی ایف گروپ سینٹر پر حملے میں جنگجوﺅں کی معاونت کی تھی۔ این آئی اے میں اس کیس کے تحقیقاتی آفیسر ڈپٹی ایس پی روندر کمار نے ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں باضابطہ اجازت حاصل کرکے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ نذیر احمد ریشی ساکن رتنی پورہ، کاکا پورہ ضلع پلوامہ کا مکان سربمہر کیا جائے جو 17 مرلہ زمین پر قائم ہے۔

نذیر احمد ریشی، ارشاد احمد ریشی کا والد ہے جسے اپریل 2019ء کو جیش کے جنگجوﺅں کا بالائے زمین کارکن ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے اپنے آرڈر میں کہا ہے کہ مذکورہ مکان جیش سے وابستہ جنگجوﺅں کے مصرف میں رہا ہے۔ مکان کی سربمہری کے مذکورہ احکامات غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق ایکٹ مجریہ 1967 کے دفعہ 25 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ این آئی اے کے مطابق ارشاد احمد جیش کے سابق جنگجو کمانڈر نور محمد تانترے کا اعانت کار رہا ہے جس کو فورسز نے دسمبر 2017ء میں جاں بحق کیا۔ این آئی اے کے مطابق تانترے کی موت کا بدلہ لینے کیلئے ہی جنگجوﺅں نے لیتہ پورہ حملے کی سازش رچی تھی اور ارشاد نے ہی اس حملے میں جنگجوﺅں کو تعاون دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 887199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887199/عسکری-پسند-کے-بالائے-زمین-کارکن-والد-کا-مکان-سربمہر-کیا-جائے-بھارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org