0
Saturday 19 Sep 2020 18:12

ماضی میں ہمارے ملک کے حکمران منی لانڈرنگ میں ملوث رہے، شبلی فراز

ماضی میں ہمارے ملک کے حکمران منی لانڈرنگ میں ملوث رہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی میں ہمارے ملک کے حکمران منی لانڈرنگ میں ملوث رہے، جس کی وجہ سے ملک کی معیشت کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان گرے لسٹ میں ماضی کی حکومتوں سے تھا، ہمیں دنیا کےساتھ چلنا ہے، عالمی قوانین پر عمل کرنا ہے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قانون ملک کے مفاد میں ہے. ہماری کوشش تھی ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر قانون سازی کریں، اپوزیشن نے ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی، اپوزیشن کی کوشش تھی کہ اپنے لیڈران کی کرپشن کیسے بچانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس قانون سازی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، ہم نے عوام کو آگاہ کیا کہ یہ قانون سازی کتنی ضروری ہے، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں لانا فیٹف سیکریٹریٹ کا کام ہے، اللہ کا شکر ہے قانون سازی ہوگئی اور اپوزیشن بے نقاب ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 887202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش