QR CodeQR Code

نون لیگ اور پی پی جی بی کے آئینی حقوق کے حوالے سے مخلص نہیں، الیاس صدیقی

19 Sep 2020 18:22

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے کئی مرتبہ اقتدار کی باریاں لینے کے باوجود جی بی کے عوام سے دھوکہ اور فراڈ کے سوا کچھ نہیں کیا۔ جی بی کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کا بائیکاٹ جی بی کے آئینی حقوق سے عدم دلچسپی کی دلیل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ شروع دن سے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے مخلص نہیں ہیں۔ دونوں جماعتوں نے کئی مرتبہ اقتدار کی باریاں لینے کے باوجود جی بی کے عوام سے دھوکہ اور فراڈ کے سوا کچھ نہیں کیا۔ جی بی کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کا بائیکاٹ جی بی کے آئینی حقوق سے عدم دلچسپی کی دلیل ہے۔ اپنے ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے اپنے منشور میں جی بی کے آئینی حقوق کو شامل کرنے والی وفاقی جماعتیں مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی آئینی حقوق سے متعلق سیکورٹی کونسل کے اجلاس سے واک آوٹ کر کے بے نقاب ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں تین تین مرتبہ وفاق پر براجمان رہیں لیکن ہر مرتبہ جی بی کے عوام سے کئے گئے وعدوں سے نہ صرف وعدہ وفا نہ کیا بلکہ جب کوئی اور جی بی کے آئینی حقوق کے حوالے سے کچھ کرنے پر آئے تو ان دونوں جماعتوں کی جانب سے مخالفت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس بلایا تو مذکورہ جماعتیں واک آﺅٹ کر گئیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان جماعتوں نے نہ تو خود کچھ کرنا ہے اور نہ کسی دوسری جماعت کی جانب جی بی کے آئینی حقوق کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہضم ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی کے عوام کو چاہئے کہ ان تمام جماعتوں کو جو گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں آئندہ الیکشن میں نشان عبرت بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 887204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887204/نون-لیگ-اور-پی-جی-بی-کے-ا-ئینی-حقوق-حوالے-سے-مخلص-نہیں-الیاس-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org