0
Saturday 19 Sep 2020 18:30

ملتان، شیعیان حیدر کرار کی جانب سے ملک بھر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج مظاہرہ

ملتان، شیعیان حیدر کرار کی جانب سے ملک بھر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ شیعیان حیدر کرار کے زیراہتمام ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملتان کے نواں شہر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں پاسداران عزا کمیٹی، شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، انجمن تحفظ عزاداری کے رہنمائوں اور نمائندگان نے شرکت کی۔ جبکہ ریلی سے مولانا کاشف ظہور نقوی، مولانا کاشف حسین حیدری اور باقر خان بلوچ نے خطاب کیا۔ رہنمائوں نے اپنے خطاب میں ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کی کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک بار پھر نوے کی دہائی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ہمارا ملک ان حالات کا متحمل نہیں ہے، ہمارے آبائو اجداد نے اس ملک کو بنایا تھا اور ہم اس ملک کی حفاظت کریں گے، پاکستان میں شیعہ سنی پیار اور محبت کے ساتھ رہتے ہیں، چند تکفیری عناصر ملک کے حالات کا خراب کرنا چاہتے ہیں، حکومت اور سیکیورٹی ادارے اس کا نوٹس لیں، مظاہرے کے آخر میں شرکاء نے پریس کلب تک احتجاج ریلی بھی نکالی، اس موقع پر ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے اراکین جواد رضا جعفری، عابس رضا، ذوالقرنین خان، پاسداران عزا کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مرزا وجاہت علی، حسنین عباس انصاری، حسن گھلو، ارتضی نقوی اور دیگر موجود تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 887210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش