QR CodeQR Code

علامہ اقتدار نقوی کا وفد کے ہمراہ نشتر ہسپتال کا دورہ، زخمی عزاداروں کی عیادت کی 

19 Sep 2020 18:39

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عزاداران سیدالشہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، مشکل وقت میں ایم ڈبلیو ایم انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان زخمی عزاداروں کی مکمل دیکھ بھال کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ 26محرم الحرام ویگن حادثے میں زخمی ہونے والے ماتمیوں کی نشتر ہسپتال ملتان میں عیادت کی، اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی سیال، زاہد عباس سوری اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور اُن کی صحتیابی کی دعا کی، علامہ اقتدار نقوی نے زخمیوں کے ساتھ بھی ملاقات کی، بعدازاں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ڈی ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور زخمیوں کی صورتحال اور نگہداشت کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ عزاداران سیدالشہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، مشکل وقت میں ایم ڈبلیو ایم انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی، اس موقع پر اُنہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کو ان زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال اور ہر قسم کی ضرورت پوری کرنے کی تاکید بھی کی، واضح رہے کہ 26محرم الحرام کو لیہ سے تعلق رکھنے والی ماتمی سنگت کا ملتان سے واپسی پر پٹھان ہوٹل کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کے بعد شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 887215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887215/علامہ-اقتدار-نقوی-کا-وفد-کے-ہمراہ-نشتر-ہسپتال-دورہ-زخمی-عزاداروں-کی-عیادت-کی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org