0
Saturday 19 Sep 2020 18:39

علامہ اقتدار نقوی کا وفد کے ہمراہ نشتر ہسپتال کا دورہ، زخمی عزاداروں کی عیادت کی 

علامہ اقتدار نقوی کا وفد کے ہمراہ نشتر ہسپتال کا دورہ، زخمی عزاداروں کی عیادت کی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ 26محرم الحرام ویگن حادثے میں زخمی ہونے والے ماتمیوں کی نشتر ہسپتال ملتان میں عیادت کی، اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی سیال، زاہد عباس سوری اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور اُن کی صحتیابی کی دعا کی، علامہ اقتدار نقوی نے زخمیوں کے ساتھ بھی ملاقات کی، بعدازاں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ڈی ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور زخمیوں کی صورتحال اور نگہداشت کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ عزاداران سیدالشہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، مشکل وقت میں ایم ڈبلیو ایم انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی، اس موقع پر اُنہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کو ان زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال اور ہر قسم کی ضرورت پوری کرنے کی تاکید بھی کی، واضح رہے کہ 26محرم الحرام کو لیہ سے تعلق رکھنے والی ماتمی سنگت کا ملتان سے واپسی پر پٹھان ہوٹل کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کے بعد شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 887215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش