QR CodeQR Code

بلوچستان، آواران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

19 Sep 2020 19:33

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحےکا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے جب کہ دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ لاجسٹک بیس سمیت تباہ کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع آواران میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ لاجسٹک بیس سمیت کئی ٹھکانے بھی کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحےکا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے جب کہ دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ لاجسٹک بیس سمیت تباہ کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 887220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887220/بلوچستان-ا-واران-میں-سکیورٹی-فورسز-کا-ا-پریشن-4-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org