QR CodeQR Code

بدین میں زہریلا پانی پینے سے مرغے کی موت پر دکھی بچہ بلاول پر برس پڑا

19 Sep 2020 20:18

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے نے ایک جانب بغل میں اپنا مردہ مرغا تھاما ہوا ہے اور انتہائی غم و غصے کی کیفیت میں سندھی میں بتا رہا ہے کہ اس کے گاؤں میں زہریلا پانی جمع ہوگیا ہے، یہ زہریلا پانی پینے سے اس کا مرغا اور غریبوں کے مویشی مرر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اپنے علاقے میں جمع ہونے والے زہریلے پانی سے مرغے کی موت پر دکھی بچہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین پر برس پڑا اور اس کے غم و غصے کی یہ ویڈیو سوشل میڈٰیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے نے ایک جانب بغل میں اپنا مردہ مرغا تھاما ہوا ہے اور انتہائی غم و غصے کی کیفیت میں سندھی میں بتا رہا ہے کہ اس کے گاؤں میں زہریلا پانی جمع ہوگیا ہے، یہ زہریلا پانی پینے سے اس کا مرغا اور غریبوں کے مویشی مرر رہے ہیں۔ بچہ کہتا ہے کہ ہم نے یہ پانی پیا تو ہم بھی مرجائیں گے بلاول کچھ کرو، ہمارے گاؤں سے یہ پانی نکالو، بچہ یہ مطالبہ بھی کرتا ہے کہ ہمیں پینے کے لئے صاف پانی دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 887230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887230/بدین-میں-زہریلا-پانی-پینے-سے-مرغے-کی-موت-پر-دکھی-بچہ-بلاول-برس-پڑا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org