QR CodeQR Code

عمران خان اور اسکی کابینہ مرغیوں، انڈے، کٹے کے بعد اب بھنگ کو معیشت کی ترقی کا راز سمجھ رہے ہیں، خواجہ رضوان عالم 

19 Sep 2020 20:20

ملتان میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر کا کہنا تھا کہ پولیس ابھی تک موٹر وے درندگی کے مرکزی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی اس لئے ثابت ہو گیا ہے کہ تبدیلی سرکار کا فرسودہ نظام حکومت سے انصاف کی توقع رکھنا بے سود ہے، اس لئے سلیکٹڈ حکومت کو مزید برداشت کرنے کی کوئی گنجائش نہ ہو نے کی وجہ سے پیپلزپارٹی نے اے پی سی منعقد کی ہے تاکہ اس عوام دشمن حکومت سے عوام کو چھٹکارا دلایا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت واحد عوامی لیڈر ہیں جو جمہوریت کے علمبردار ہیں، بلاول بھٹو زرادری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمران ٹولہ اس لئے خوفزدہ ہے کہ بلاول بھٹو زرادری ہر فورم پر عوام کے مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں، عوام مہنگائی و بے روزگاری سے تنگ آچکی ہے، آئے روز ضروریات زندگی کی اشیا مہنگی ہو رہی ہیں، کاروباری طبقہ، کسان طبقہ، مزدور طبقہ و سرکاری ملازمین سب کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ تبدیلی سرکار نے ملک میں سماجی ناانصافیاں اس حد تک برھ گئی ہیں کہ پولیس ابھی تک موٹروے درندگی کے مرکزی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی، اس لئے ثابت ہوگیا ہے کہ تبدیلی سرکار کا فرسودہ نظام حکومت سے انصاف کی توقع رکھنا بے سود ہے، اس لئے سلیکٹڈ حکومت کو مزید برداشت کرنے کی کوئی گنجائش نہ ہو نے کی وجہ سے پیپلزپارٹی نے اے پی سی منعقد کی ہے تاکہ اس عوام دشمن حکومت سے عوام کو چھٹکارا دلایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی کی طرف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینئر نائب پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صدر خواجہ رضوان عالم، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق ایڈودکیٹ، ملتان سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران، ضلعی جنرل سیکرٹری پی وائی او ملک ندیم اختر، عرفان خان شیروانی، شیخ نوید ناصر، محمد یاسر و دیگر نے کیا تقریب میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

 مقررین نے مزید کہا کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار تبدیلی سرکار نے ہمارے پیارے پاکستان کا یہ حال کر دیا ہے کہ ماں، بہن، بیٹی کی عزت محفوظ نہیں رہی، موٹروے حادثہ درندگی و حیوانیت کی بدترین مثال ہے، نیا پاکستان میں یہ کیا ہو رہا ہے کہ عورت محرم کے ساتھ سفر کرے تو سانحہ ساہیوال عورت اکیلی سفر کرے تو سانحہ موٹر وے؟ وزیراعظم عمران خان کیا یہی ہے نیا پاکستان کیا یہی ہے ریاست مدینہ؟ خدارا ریاست مدینہ کا نام لینا بند کرو کیونکہ تمھارا طرز حکمرانی ریاست مدینہ کی بالکل مثال نہیں ہے، بلکہ موجودہ حکومت تاریخ کی بدترین عوام دشمن حکومت ہے، تبدیلی سرکار کے دو سالہ دور حکومت میں عوام نے ایک بھی دن سکھ کا سانس نہیں لیا، مہنگائی و بے روزگاری میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے غریب ایک وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، 1 کروڑ نوکریاں کا وعدہ کرنے والوں کے دو سالہ حکومت میں یہ حال ہے کہ کروڑوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں، نوجوان طبقہ اس وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہو کر کرائم کو اپنا روزگار بنا رہا ہے، لیکن وزیراعظم عمران خان اور اسکی کابینہ مرغیوں، انڈے، کٹے کے بعد اب بھنگ کو معیشت کی ترقی کا راز سمجھ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 887231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887231/عمران-خان-اور-اسکی-کابینہ-مرغیوں-انڈے-کٹے-کے-بعد-اب-بھنگ-کو-معیشت-کی-ترقی-کا-راز-سمجھ-رہے-ہیں-خواجہ-رضوان-عالم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org