QR CodeQR Code

دو بڑی اپوزیشن جماعتیں حکومت کیساتھ میچ فکسنگ کیبجائے ووٹ کی لاج رکھیں، جماعت اسلامی

19 Sep 2020 20:23

اپنے ایک بیان میں صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا کہ الیکشن ردوبدل سے لیکر ایف اے ٹی ایف تک تمام کرداروں کو بے نقاب کر دیا ہے، یہ ذاتی مفادات اور امریکی و آئی ایم ایف کی غلامی میں متفق اور ایک پیج پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کی اکثریت کے باوجود ایف اے ٹی ایف سمیت دیگر قانون سازی میں حکومت کی فتح اور اپوزیشن کی شکست نہ صرف لمحہ فکریہ بلکہ ووٹ کی سودے بازی کے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں، اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کو ذاتی مفادات کی خاطر حکومت کے ساتھ میچ فکسنگ کے بجائے ووٹ کا لاج اور ملک و قوم کے فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ الیکشن ردوبدل سے لیکر ایف اے ٹی ایف تک تمام کرداروں کو بے نقاب کر دیا ہے، یہ ذاتی مفادات اور امریکی و آئی ایم ایف کی غلامی میں متفق اور ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے واحد سینیٹر مشتاق احمد خان پارلیمنٹ میں غلامی کی قانون سازی کے خلاف آواز بلند کرتے رہے، اس لیے جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 887232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887232/دو-بڑی-اپوزیشن-جماعتیں-حکومت-کیساتھ-میچ-فکسنگ-کیبجائے-ووٹ-کی-لاج-رکھیں-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org