0
Saturday 19 Sep 2020 20:39

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کورونا وائرس میں مبتلا

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کورونا وائرس میں مبتلا
اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما اور صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بخار، گلے میں درد کی شکایت پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو اور سعید غنی بھی کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 887238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش