0
Saturday 19 Sep 2020 22:26

بونیر، پولیس کا ایلم کی پہاڑی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا دعویٰ

بونیر، پولیس کا ایلم کی پہاڑی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے آج ضلع بونیر کا دورہ کیا۔ پولیس لائن ڈگر پہنچے پر ریجنل پولیس افسیر ملاکنڈ، ڈی پی او بونیر اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے آئی جی پی کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آئی جی پی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے دورے کے دوران پولیس لائن ڈگر میں ملاکنڈ ریجن کے پولیس افسران کیساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں محمد اعجاز خان ریجنل پولیس چیف، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سہیل خالد سمیت ملاکنڈ ریجن کے ڈی پی اوز، ایس پی سپیشل برانچ اور ایس پی سی ٹی ڈی ملاکنڈ نے شرکت کی۔

آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کو امن امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور دہشت گردی، دیگر جرائم پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ ڈی پی او بونیر نے آئی جی پی کو بتایا کہ ایلم کی پہاڑی کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایلم کی پہاڑی پر پولیس سٹیشن قائم کیا جا رہا ہے اور جلد ہی متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر اس جگہ ایک خوبصورت سیر و سیاحت کا مقام بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 887259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش