اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے علم کا بے پناہ نقصان ہوتا ہے اور اس حوالے سے جلد بازی کے کسی بھی فیصلے سے تعلیم تباہ ہوگی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مرحلہ وار تعلیمی اداروں کو کھولنے کا مکمل دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 90 فیصد سرکاری و نجی اسکولز کے پاس آن لائن تعلیمی سہولیات نہیں، جب یہ تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں تو زیادہ طلبہ ایجوکیشن سے محروم ہوجاتے ہیں۔ اب اس حوالے سے جلد بازی کے کسی بھی فیصلے سے تعلیم تباہ ہوگی۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے علم کا بے پناہ نقصان ہوتا ہے، 6 ماہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے طلبہ کا بہت نقصان ہوا، طلبہ کے نقصان کو ریکور کرتے کئی سال لگ سکتے ہیں اور صحت ہماری ترجیح ہے، اس لیے کوئی بھی فیصلہ وزارت صحت کی سفارشات کی روشنی میں لیا جائے گا۔