0
Saturday 19 Sep 2020 23:20

پشاور، موسم کی بروقت معلومات کیلئے ایئر پورٹ پر جدید سسٹم نصب

پشاور، موسم کی بروقت معلومات کیلئے ایئر پورٹ پر جدید سسٹم نصب
اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کے تعاون سے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید سسٹم نصب کردیا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدید سسٹم موسم کی بروقت معلومات شعبہ ہوازی کو فراہم کرے گا، سسٹم کے تحت پائلٹس مکمل روٹ پر موسم کی صورتحال پہلے ہی دیکھ سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے تعاون سے مکمل طور پر محکمہ موسمیات کا جدید سسٹم فلائٹ آپریشن کے لئے بھی مدد گار ثابت ہوگا جب کہ بیرون ملک سے پشاور آنے اور جانے والی پروازوں کو موسم کی صورتحال سے مکمل  آگاہ رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 887285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش