QR CodeQR Code

حزب اللہ پر عائد امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، فرانس

19 Sep 2020 23:35

خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کے دوران فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان ایگنس وانڈرموہل نے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ پر یورپی ممالک کے اندر بڑے پیمانے پر کیمیائی مواد ذخیرہ کرنیکے امریکی الزام کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان ایگنس وانڈرموہل (Agnes von der Muhll) نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ پر امریکی وزارت خارجہ کے رابطہ کار برائے انسداد دہشتگردی ناتھن سیلس (Nathan Sales) کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ امریکی چینل اسکائی نیوز کے مطابق جمعرات کے روز ناتھن سیلس نے حزب اللہ لبنان پر الزام عائد کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ حزب اللہ امونیم نائٹریٹ سمیت مختلف قسم کا کیمیائی مواد بلجیم، فرانس، یونان، اٹلی و اسپین کے اندر اسمگل کر کے ذخیرہ کر رہی ہے تاکہ ایران کی جانب سے اجازت ملنے پر "بڑے کیمیائی حملے" انجام دے سکے۔ اس امریکی دعوے کے جواب میں فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی اطمینان بخش ثبوت موجود نہیں۔


خبر کا کوڈ: 887294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887294/حزب-اللہ-پر-عائد-امریکی-الزامات-بے-بنیاد-ہیں-فرانس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org