QR CodeQR Code

فاروق عبدﷲ کا پاکستان سے بات چیت کا مطالبہ

20 Sep 2020 09:18

بھارتی لوک سبھا سے خطاب میں فاروق عبدﷲ کا کہنا تھا کہ سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ مر رہے ہیں، اس صورتحال سے نکلنے کا راستہ بات چیت کے سوا کوئی اور نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان فاروق عبدﷲ نے بھارتی حکومت سے سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان سے بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی لوک سبھا سے خطاب میں فاروق عبدﷲ کا کہنا تھا کہ سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ مر رہے ہیں، اس صورتحال سے نکلنے کا راستہ بات چیت کے سوا کوئی اور نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جیسے چین سے بات کر رہا ہے ایسے ہی اس صورتحال سے نکلنے کے لیے دوسرے پڑوسی سے بات کرنی ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 887320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887320/فاروق-عبدﷲ-کا-پاکستان-سے-بات-چیت-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org