0
Sunday 20 Sep 2020 09:23

اپوزیشن جماعتیں آج حکومت کیخلاف اسلام آباد میں بیٹھک جمائیں گی

اپوزیشن جماعتیں آج حکومت کیخلاف اسلام آباد میں بیٹھک جمائیں گی
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن کی 11 سیاسی جماعتیں حکومت کے خلاف ایک ہو گئیں، آج صبح اسلام آباد میں بیٹھک جمائیں گی۔ اے پی سی کی میزبانی بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز پارٹی کرے گی، آصف زرداری اور نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ آج نواز شریف اپنی لمبی چپ توڑیں گے، زرداری بھی بولیں گے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ن)، اسفند یار ولی کی عوامی نیشنل پارٹی، مولانا فضل الرحمٰن کی جمعیت علمائے اسلام، بی این پی مینگل، بی این پی عوامی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی جبکہ جماعت اسلامی نہیں آئے گی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بہت اچھا اور تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، مولانا فضل الرحمٰن ہماری اے پی سی میں آئیں گے۔ ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے ورچوئل خطاب کرنے پر رضا مندی ظاہر کی، جس سے ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سرگرم ہو گئے ہیں، انہوں نے اپنے پہلے پیغام میں صرف ووٹ کو عزت دو لکھا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نواز شریف کو سوشل میڈیا پر ویلکم کہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 887322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش