QR CodeQR Code

ٹرمپ کا فلسطینیوں کی امداد بند کرنے کا عندیہ

20 Sep 2020 09:29

امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر سال فلسطین کو 75 کروڑ ڈالر امداد کے باوجود فلسطینی امریکہ کی بُرائی کرتے نہیں تھکتے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کی سالانہ امداد بند کرنے کا عندیہ دے دیا، تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کو 75 کروڑ ڈالر سالانہ دے کر بھی برے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہر سال فلسطین کو 75 کروڑ ڈالر امداد کے باوجود فلسطینی امریکہ کی بُرائی کرتے نہیں تھکتے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ٹھیک نہیں ہے اور میری حکومت فلسطین کی امداد بند کر دے گی۔


خبر کا کوڈ: 887326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887326/ٹرمپ-کا-فلسطینیوں-کی-امداد-بند-کرنے-عندیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org