0
Sunday 20 Sep 2020 09:44

APC کے بعد اپوزیشن نے نہ استعفیٰ دینا ہے اور نہ ہی دھرنا، شیخ رشید

APC کے بعد اپوزیشن نے نہ استعفیٰ دینا ہے اور نہ ہی دھرنا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اے پی سی کے بعد نہ استعفیٰ دینا ہے اور نہ ہی دھرنا دینا ہے، شہباز شریف کو نواز شریف کے ساتھ چلتا نہیں دیکھ رہا ہوں۔ وزیر ریلوے، شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے اور اس کی تازہ مثال FATF میں ووٹنگ کی ہے 38 آدمی غیر حاضر تھے چار آدمی پھر آ گئے مگر ووٹنگ ہو چکی تھی۔ یہ صرف خاندانوں کی سیاست ہے کہ ہمیں بچاؤ۔ مولانا فضل الرحمٰن سے میرا ایک سوال ہے کہ جس اسمبلی سے وہ کہتے ہیں کہ نکل آؤ اسی اسمبلی میں وہ صدارتی امیدوار تھے۔ کراچی کا ووٹ کسی ایم این اے کا نہیں ہے وہاں سب عمران خان کی وجہ سے جیتے ہیں۔میں نے خود ووٹ دیا کہ نواز شریف کو باہر جانے دیا جائے ایک تہائی وزراء کا فیصلہ بھی یہی تھا کہ ان کو جانے دیا جائے۔  عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنے ڈاکٹر سے بھی معلوم کیا ہے ان کی صحت واقعی خراب ہے ۔شہباز شریف میری پارٹی کا بندہ ہے مگر آج کل وہ بھائی اوربھتیجی کی وجہ سے پریشان ہے نہ ادھر کا ہورہا ہے نہ ادھر کا ہورہا ہے دونوں طرف سے مارا جائے گا۔ نواز شریف کے جانے کی ڈیل جہاں ہوتی ہے وہی ہوئی ہو گی۔ جس کو موقع مل جائے وہ خلاف ورزی کرتا ہے اگر نواز شریف کو موقع ملا ہے تو وہ خلاف ورزی ضرور کرے گا۔ نواز شریف کیا بیان دیتے ہیں اور شہباز شریف کا کیا ردعمل سامنے آتا ہے یہ وقت بتائے گا، میں شہباز شریف کو نواز شریف کے ساتھ چلتا نہیں دیکھ رہا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 887327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش