QR CodeQR Code

افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں 12 شہری جاں بحق

20 Sep 2020 11:00

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانا بنایا تاہم فضائی کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان فورسز کی طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانا بنایا تاہم فضائی کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ کارروائی میں کسی طالبان کے مارے جانے کی اطلاع نہیں ملی۔ افغان پارلیمنٹ کے رکن فاطمہ عزیز کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران پہلے حملہ طالبان کے ٹھکانے پر ہوا تاہم دوسرے حملے میں عام شہری ہلاک ہوئے، دوسری جانب افغان محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک ہوئے تاہم کسی عام شہری کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 40 عام شہری ہلاک ہوئے تاہم کسی طالبان کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 887335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887335/افغان-فورسز-کی-فضائی-کارروائی-میں-12-شہری-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org