QR CodeQR Code

اختر مینگل کی APC میں شرکت سے معذرت

20 Sep 2020 11:41

ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جانب سے بی این پی کا وفد اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کرے گا۔ 


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے آج ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے حزبِ اختلاف کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جانب سے بی این پی کا وفد اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کرے گا۔ دوسری جانب بی این پی (مینگل) کے رہنما اسرار اللّٰہ زہری کا کہنا ہے کہ فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد نہیں پہنچ سکا، تاہم اپوزیشن کے مؤقف کو میری تائید حاصل ہے۔ اس سے قبل جماعتِ اسلامی نے حزبِ اختلاف کی آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 887339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887339/اختر-مینگل-کی-apc-میں-شرکت-سے-معذرت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org