0
Sunday 20 Sep 2020 16:33

ڈی آئی خان، اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد 8 تعلیمی ادارے بند

ڈی آئی خان، اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد 8 تعلیمی ادارے بند
اسلام ٹائمز۔ پشاور اور مردان کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی اساتذہ و دیگر سٹاف ممبران میں کورونا وائرس کے ٹسٹس مثبت آنے پر 8 تعلیمی ادارے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے مطابق حالیہ دنوں میں گورنمنٹ ہائی سکول کچی پائند خان کے استاد محمد زمان میں 17 ستمبر کو Covid-19 کا  ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ سکول کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اب تک 9 مریضوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس بنا پر گرلز ہائر سکینڈری سکول چاہ سید منور، گورنمنٹ ڈگری کالج پہاڑپور، ہائی سکول نمبر 2 پہاڑپور اور ہائی سکول کلاچی بند کر دیئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودگی پر یہ تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد سے اساتذہ کے مثبت ٹسٹس اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر درجنوں ادارے دوبارہ بند کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 887359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش