QR CodeQR Code

مودی کسانوں کو صنعت کاروں کا ’غلام‘ بنا رہے ہیں، راہل گاندھی

20 Sep 2020 20:10

کانگریس لیڈر نے آج ٹویٹ کرکے کہا کہ مودی حکومت کے زرعی، مخالف ’کالے قانون‘ سے کسانوں کو زرعی پیداوار مارکیٹنگ کمیٹی (اے پی ایم سی) کسان مارکیٹ ختم ہونے پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کیسے ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھاجپا حکومت کو گھیرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے اور اتوار کو انہوں نے کسانوں سے متعلق حکومتی بِل کے سلسلے میں طنز کیا۔ انہوں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کو صنعت کاروں کا ’غلام‘ بنا رہے ہیں جسے ملک کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ کانگریس زراعت سے جڑے بلوں کے سلسلے میں حملہ آور بنی ہوئی ہے۔ یہ بل پارلیمنٹ کے ایوان زیرین میں پاس ہوچکے ہیں اور انہیں آج ایوان بالا میں پیش کیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے آج ٹویٹ کرکے کہا کہ مودی حکومت کے زرعی، مخالف ’کالے قانون‘ سے کسانوں کو زرعی پیداوار مارکیٹنگ کمیٹی (اے پی ایم سی) کسان مارکیٹ ختم ہونے پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کیسے ملے گی اور ایم ایس پی کی گارنٹی کیوں نہیں ہے۔؟ مودی جی کسانوں کو صنعت کاروں کا غلام بنا رہے ہیں جسے ملک کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔


خبر کا کوڈ: 887367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887367/مودی-کسانوں-کو-صنعت-کاروں-کا-غلام-بنا-رہے-ہیں-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org