0
Sunday 20 Sep 2020 20:11

بھارت میں کورونا کے ریکارڈ 98825 نئے کیسز، 1133 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا کے ریکارڈ 98825 نئے کیسز، 1133 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں خوفناک عالمی وباء کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وباء کے 98 ہزار سے زائد نئے کیسز کی آمد سے متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسی عرصہ میں 94 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 98825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5400619 ہوگئی جبکہ جان لیوا کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 94612 کے اضافے سے مجموعی تعداد 4303043 ہے۔

اسی عرصے کے دوران 1133 مریض فوت ہوئے جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد 86752 ہوچکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایکٹیو کیسز کی تعداد میں کمی کے ساتھ اب یہ تعداد 1010824 رہ گئی ہے۔ ملک کی 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہی فعال کیسز کم ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ مہاراشٹر میں 3407، اس کے بعد آندھرا پردیش میں 2660 اور کرناٹک میں 2565 ہیں۔
خبر کا کوڈ : 887368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش