0
Sunday 20 Sep 2020 19:27

کُل مسالک علماء بورڈ کا 21 ستمبر سے ہفتہ امن منانے کا اعلان

کُل مسالک علماء بورڈ کا 21 ستمبر سے ہفتہ امن منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کے زیراہتمام 21 تا 27 ستمبر ہفتہ امن منایا جائے گا۔ 7 روزہ بین المذاہب تقریبات کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا۔ 22 ستمبر کو بین المذاہب وفد کرتار پور کا دورہ کرے گا۔ ملک بھر میں صوبائی اور ڈویژنل مقامات پر اَمن کانفرنسز منعقد ہوں گی۔ مولانا محمد عاصم مخدوم اور ساجد کرسٹوفر نے ہفتہ امن کے سلسلہ میں بریفنگ دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 21 ستمبر عالمی یوم امن بھرپور انداز میں منائیں گے، مساجد، چرچز، گردوارہ اور مندروں میں امن سیمینار منعقد ہونگے۔ اس موقع پر چیئرمین لاہور امن کمیٹی چودھری محمد ارشد گجر، قاری خالد محمود، علامہ اصغر عارف چشتی، ملک محمد آصف، محمد اویس سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 887373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش