0
Sunday 20 Sep 2020 20:45

پنجاب میں جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب میں جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب میں جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب ڈرگ ترمیمی بل 2020 کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل کو صوبائی کابینہ نے منظور کیا ہے، سابق دور میں غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے مافیا کو کھلا چھوڑے رکھا گیا، ماضی میں متعلقہ ادارے سوئے رہے اور جعلسازی کے ذریعے عوام لٹتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اوریجنل برانڈ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، عوام میں سیفٹی آف کاسمیٹکس سے متعلق شعور بیدار کرنا ضروری ہے، اب کاغذوں میں نہیں بلکہ عملی طورپر اس مافیا کاسدباب ممکن ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 887377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش