0
Sunday 20 Sep 2020 21:13

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قادیانی تاجر شدید زخمی

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قادیانی  تاجر شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک قادیانی تاجر کو شدید زخمی کردیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور شہر میں پولیس سٹیشن خان رزاق کے بالکل قریب واقع دکان میں موجود قادیانی شہری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کے شدید زخمی کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے فوری بعد ایس ایچ او پولیس نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ پشاور میں کچھ عرصہ کے دوران کسی بھی قادیانی شخص پر یہ تیسرا حملہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 887379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش