0
Sunday 20 Sep 2020 21:33

لیہ سے تعلق رکھنے والے خاندان کی کار کو موٹروے پر حادثہ، بچے سمیت 6 جاں بحق

لیہ سے تعلق رکھنے والے خاندان کی کار کو موٹروے پر حادثہ، بچے سمیت 6 جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گوجرہ میں موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں معصوم بچے خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد ریسکیو ورکرز نے نعشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ لیہ کے علاقہ چوک اعظم کا رہائشی خاندان جس میں خاتون اور 8 سالہ بچے سمیت دیگر افراد شامل تھے، لاہور ایئر پورٹ سے واپس لیہ چوک اعظم جارہا تھا کہ گوجرہ موٹروے ایم فور پر ان کی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی نماز جنازہ چوک اعظم میں ادا کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 887386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش