0
Sunday 20 Sep 2020 22:09
حکومتی ہتھکنڈے ہی اے پی سی کی کامیابی ہے

حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کرینگے، آصف زرداری

حکومت پیمرا کے ذریعے میڈیا کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے
حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کرینگے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کریں گے، یہ کوئی جمہوریت نہیں اس طرح حکومت نہیں چلتی۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بنیاد جمہوریت ہوتی ہے اور اس کے بعد خوشحالی آتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پہلے ہی دن کہا کہ وزیر اعظم سلیکٹڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے تو مشرف دور میں بھی استعمال نہیں ہوئے جو مخالفین کے ساتھ اب کیا جا رہا ہے۔ میری نظر میں تو یہ اے پی سی پہلے ہونی چاہیے تھی۔ سابق صدر نے کہا کہ اے پی سی کے خلاف جو ہتھکنڈے حکومت استعمال کر رہی ہے یہ ہی اس اے پی سی کی کامیابی ہے۔ مریم نواز نے بہت مشکلات برداشت کی ہیں میں مریم نواز کو سلام پیش کرتا ہوں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اس تقریر کے بعد مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔ ہم نے مشرف کو خط بھیجا اور 18ویں ترمیم پاس کی۔ 18 ویں ترمیم ہم نے ایک دیوار بنائی ہے تاکہ کوئی آئین کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہ دیکھ سکے۔ 18 ویں ترمیم میں سب سے زیادہ حصہ پنجاب کو ملتا ہے۔ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب ملاقات کے لیے آئیے گا۔ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تجربات کو شیئر کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ ہم صرف حکومت گرانے نہیں آئے بلکہ ہم اس حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کر کے رہیں گے ہم نے پاکستان بچانا ہے۔ ہم نے اس آفت سے پاکستان کو بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندیاں لگانا اتنا آسان نہیں ہے لیکن حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے میڈیا کو پیمرا کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 887391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش