QR CodeQR Code

سردیوں میں گیس بحران میں اضافہ ہوگا

20 Sep 2020 23:13

ایس ایس جی سی کو سردیوں میں 300 ایم ایم سی ایف ڈی تک گیس کی کمی کا سامنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کو بھی گیس کی فراہمی میں کمی واقع ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سردیوں میں بجلی اور گیس بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہو جائے گا، ایس ایس جی سی کو سردیوں میں 300 ایم ایم سی ایف ڈی تک گیس کی کمی کا سامنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کو بھی گیس کی فراہمی میں کمی واقع ہوگی، اس لیے کے الیکٹرک کو فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹ کی ضروری مرمت کرنی ہوگی۔ ادھر آج ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ مختلف گیس فیلڈز سے سسٹم میں گیس کم موصول ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی کی شکایات ہیں، ایس ایس جی سی کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سخت دشواریوں کے باوجود کے الیکٹرک کو بلا تعطل گیس فراہمی جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایس ایس جی سی کا کم پریشر کے باعث سندھ میں گیس کی بندش کا اعلان سامنے آیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ کم پریشر سے گھریلو اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 23،21 اور 25 ستمبر کو 24 گھنٹے کے لیے بند ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 887416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887416/سردیوں-میں-گیس-بحران-اضافہ-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org