0
Sunday 20 Sep 2020 23:27

عوام کی خاطر ایم کیو ایم سے بات کرنے، ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال

عوام کی خاطر ایم کیو ایم سے بات کرنے، ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 12 سال میں پیپلز پارٹی نے کراچی کو لاڑکانہ، حیدرآباد کو موہن جو دڑو بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق میئر کراچی و چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف، بلاول اور آصف زرداری کا خطاب غور سے سنا، یہ سب لوگ اپنی حکمرانی کی بات کرتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ دوسروں کی حکومت کیوں ہے، بلاول بھٹو آپ کی تو سندھ میں کئی سال سے حکومت ہے، آپ نے کراچی کشمور تک کیا عوام کو؟ ان کا کہنا تھا کہ 12 سال میں پیپلز پارٹی نے کراچی کو لاڑکانہ، حیدرآباد کو موہن جو ڈرو بنا دیا ہے، یہ کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، آپ پہلے ووٹرز کو تو عزت دیں، سندھ میں آپ حکمران ہو، 18 ویں ترمیم کے بعد آپ مزید بااختیار ہو۔

کراچی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مقامی سطح پر یونین کونسل کو اختیار نہیں دیتے، موجودہ اور پہلے کے حکمران، دونوں ہی اچھے نہیں، عوام کی خاطر ایم کیو ایم سے بات کرنے اور ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم والے اپنے مفاد کے لئے صوبے کی بات کرتے ہیں، ایم کیو ایم صوبے کے نعرے کے پیچھے چھپ رہی ہے۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کارڈ، ایم کیو ایم نے مہاجر کارڈ کھیلا، ان دونوں پارٹیوں سے اب جان چھڑانی ہے۔
خبر کا کوڈ : 887423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش