0
Sunday 20 Sep 2020 23:28

نواز شریف کی تقریر پر ایکشن لینا چاہتے تھے لیکن وزیراعظم نے روک دیا، شہباز گل

نواز شریف کی تقریر پر ایکشن لینا چاہتے تھے لیکن وزیراعظم نے روک دیا، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہم نواز شریف کی تقریر پر ایکشن لینا چاہتے تھے وزیراعظم نے روک دیا۔ اپوزیشن کی اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریر پر ایکشن لینا چاہتے تھے کیوں کہ مفرور مجرم کی تقریر نشر نہیں کی جا سکتی ہے، لیکن وزیراعظم نے روک دیا اور کہا ان کا سب کچھ نشر ہونے دیا جائے، وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے ہماری بات نہیں مانی، نواز شریف نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے جھوٹ بولا، وہ پہلے دن سے ہی جھوٹ بول رہے ہیں اور اتنے جھوٹ بول چکے ہیں کہ اب ان کی وضاحت بھی نہیں کر سکتے، انہوں نے صرف یہ تقریر کی مجھے کیوں نکالا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف نے آصف زرداری سے مل کر مال کھانا شروع کیا، اور مشرف سے این آر او لے کر جدہ بھاگ گئے، نواز شریف اور آصف زرداری کرپشن کرکے ایک دوسرے کو بچاتے رہے، انہوں نے چارٹر آف لوٹ مار پر دستخط کیے۔
خبر کا کوڈ : 887424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش