QR CodeQR Code

اپوزیشن کی اے پی سی دیکھ کر علی بابا چالیس چور یاد آگئے، خرم شیر زمان

20 Sep 2020 23:34

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بلاول زرداری نے سیلاب متاثرین پر کوئی اجلاس نہیں بلایا، اچھا ہوتا بلاول سندھ کے مسائل پر اے پی سی لاڑکانہ میرپورخاص میں بلاتے، مریم اور بلاول ابو بچاؤ تحریک چلا رہے ہیں، عمران خان کی مقبولیت سے اپوزیشن خوفزدہ ہوچکی ہے


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی آج کی اے پی سی دیکھ کر علی بابا چالیس چور یاد آگئے، آج ملک کی خارجہ پالیسی اور معیشت درست ہوگئی ہے، ان سب نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کیا تھا، فضل الرحمان جب سے بےروزگار ہوئے تب سے پریشان ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری نے سیلاب متاثرین پر کوئی اجلاس نہیں بلایا، اچھا ہوتا بلاول سندھ کے مسائل پر اے پی سی لاڑکانہ میرپورخاص میں بلاتے، مریم اور بلاول ابو بچاؤ تحریک چلا رہے ہیں، عمران خان کی مقبولیت سے اپوزیشن خوفزدہ ہوچکی ہے، ان لوگوں نےخود کو بچانے کے لئے ملک کے خلاف ووٹ دیا۔


خبر کا کوڈ: 887425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887425/اپوزیشن-کی-اے-پی-سی-دیکھ-کر-علی-بابا-چالیس-چور-یاد-آگئے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org