0
Sunday 20 Sep 2020 23:36

عراق، موصل میں حشد الشعبی و فوج کی مشترکہ کارروائی، 5 داعشی ہلاک 1 مجاہد شہید

عراق، موصل میں حشد الشعبی و فوج کی مشترکہ کارروائی، 5 داعشی ہلاک 1 مجاہد شہید
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ملکی سرکاری افواج اور حشد الشعبی کے بریگیڈ30 کی ایک مشترکہ کارروائی میں موصل کے ایک گاؤں "زورکنعوص" کے اندر بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم داعش کے 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حشد الشعبی کے بیان میں دہشتگردوں کے ساتھ ہونے والی اس جھڑپ کو "شدید" قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علاقے میں کلین سویپ آپریشن جاری تھا کہ دریائے دجلہ کے اردگرد چھپے دہشتگردوں نے فوج و حشد الشعبی کے دستوں پر فائر کھول دیا جس سے 1 مجاہد موقع پر شہید اور 3 دوسرے زخمی ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی صوبہ نینوی سال 2014ء کی ابتداء میں داعش کے اولین حملوں کے ساتھ ہی سقوط کر گیا تھا جسے حشد الشعبی نے سال 2017ء میں دہشتگردوں کے کنٹرول سے واپس لے لیا۔ باوجود اس کے کہ داعش کئی ایک سالوں سے اپنے زیرکنٹرول علاقوں سے محروم ہو چکی ہے، اس کے باقی ماندہ عناصر تاحال ان علاقوں کے اندر مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں خبردار کیا تھا کہ داعش عراق کے اندر دوبارہ زور پکڑ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 887426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش