QR CodeQR Code

پمپیو کیجانب سے امریکہ کو عالمی مذاق بنا دیئے جانے سے قبل ٹرمپ اپنا قبلہ درست کر لیں، محمد جواد ظریف

20 Sep 2020 23:36

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کیجانب سے دی جانیوالی دھمکیوں اور بےبنیاد دعووں کے جواب میں لکھا ہے کہ چوری، دھوکہ دہی اور جھوٹ کا برملا اعتراف کرنیوالا شخص ان لوگوں کو دھمکیا دے رہا ہے جو بیوقوفوں کی جنت میں نہیں رہتے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے امریکی ہم منصب کی جانب سے ایران کو دی جانے والی مسلسل دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ عالمی برادری سلامتی کونسل کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے دوبارہ لاگو ہونے کے خلاف ہے تاہم "ہم نے جھوٹ بولا"، "ہم نے دھوکہ دیا" اور "ہم نے چوری کی" جیسے اعتراف کرنے والا (مائیک پمپیو) اُن لوگوں کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہے جو بیوقوفوں کی جنت میں رہنے سے پرہیز کرتے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ مسٹر ٹرمپ! قبل ازیں کہ پمپیو امریکہ کو عالمی مذاق میں بدل ڈالے، اپنا قبلہ درست کر لو! واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اتوار کی صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ایران کو خطے کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے دعوی کر دیا تھا کہ سلامتی کونسل کی معطل شدہ پابندیاں ایران کے خلاف دوبارہ سے لاگو کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 887427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887427/پمپیو-کیجانب-سے-امریکہ-کو-عالمی-مذاق-بنا-دیئے-جانے-قبل-ٹرمپ-اپنا-قبلہ-درست-کر-لیں-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org