QR CodeQR Code

اپوزیشن کا مقابلہ عمران خان کو لانے والے پاکستان کے عوام سے ہے، علی زیدی

20 Sep 2020 23:40

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک شخص جو عدالت کے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتا وہ سوال پوچھ رہا ہے، سپریم کورٹ نے منی ٹریل حاصل کرنے کے بعد عمران خان کو کلیئر قرار دیا، عمران خان نے سارا حساب دے دیا پھر کیوں حساب مانگ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں جاکر بھی ان کو پرچی یاد آگئی، میزبانی کرنے والے بھی پرچی پڑھ رہے تھے، کہا گیا ن کا مقابلہ عمران خان سے نہیں ان کو لانے والوں سے ہے، اس کا مطلب ہے ان کا مقابلہ پاکستان کے عوام سے ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص جو عدالت کے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتا وہ سوال پوچھ رہا ہے، سپریم کورٹ نے منی ٹریل حاصل کرنے کے بعد عمران خان کو کلیئر قرار دیا، عمران خان نے سارا حساب دے دیا پھر کیوں حساب مانگ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 887428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887428/اپوزیشن-کا-مقابلہ-عمران-خان-کو-لانے-والے-پاکستان-کے-عوام-سے-ہے-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org