0
Sunday 20 Sep 2020 23:46

شہریار آفریدی اور ساجد طوری کی چیف سیکرٹری و آئی جی سے ملاقات، کوہاٹ کے حالات پر گفتگو

شہریار آفریدی اور ساجد طوری کی چیف سیکرٹری و آئی جی سے ملاقات، کوہاٹ کے حالات پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی اور رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز سے صوبہ اور خاص طور پر کوہاٹ ریجن میں موجودہ صورتحال پر اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہریار آفریدی اور ساجد طوری نے کہا کہ شرپسند عناصر اور دشمنان اسلام ملک خداد پاکستان میں امن و امان کو خراب کرنے میں ہمیشہ مصروف عمل رہتے ہیں، ایسے انتشار اور شدت پسند عناصر کے عزائم کو شکست دینے کیلئے اتفاق و اتحاد ضروری ہے اور انشاء اللہ دشمنان اسلام کے تمام منصوبوں کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے ہم نے یہاں پرامن و محبت و خلوص کے ساتھ مل جل کر رہنا ہے، پاکستان دنیا میں ترقی کی نئی منزلوں پر ہے جوکہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر سے کبھی ہضم نہیں ہوتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے امن و محبت کو یقینی بنانا ہے اور کسی بھی قسم کے شر و فساد پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔ شہریار آفریدی اور ساجد طوری نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ گزشتہ دنوں سید میر حسن جان میاں اور سید مرتضٰی کو بے گناہ شہید کرنے کے حوالے سے تحقیقات کو تیز کیا جائے تاکہ قاتلوں کو گرفتار کیا جا سکے اور مسجد پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کو بھی جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کمشنر کوہاٹ کو امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
خبر کا کوڈ : 887429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش