0
Sunday 20 Sep 2020 23:47

علی پور، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، علامہ مختار امامی کی خصوصی شرکت 

علی پور، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، علامہ مختار امامی کی خصوصی شرکت 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ مختار امامی، صوبائی سیکرٹری سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ سمیت ضلعی سیکرٹری جنرل، عہدیدارن اور یونٹس اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جسے سراہا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم علی پور کے سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح علی پور میں بھی چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر اربعین واک کا اہتمام کیا گیا ہے، اس سال کا اربعین گزشتہ سالوں کی نسبت مختلف ہوگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ واریت اور انتہاپسندی کی فضا کو کم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 887430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش