QR CodeQR Code

ملتان، ایس یو سی کا اجلاس، 24 ستمبر کو تکفیری گروہ کیجانب سے منعقدہ مارچ پر اظہار تشویش

21 Sep 2020 00:17

اجلاس میں متفقہ طور پر اہلسنت کے مقدسات کی توہین نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا اور اسکے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ ہم اہلسنت کے مقدسات کی توہین نہیں کرینگے لیکن ہم سے زبردستی بنی اُمیہ کی تعظیم بھی نہیں کرائی جاسکتی، اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ اہلسنت ہمارے بھائی ہیں لیکن اہلیبیت اور اپنے دیگر مقدسات کی توہین کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ 


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کا اجلاس امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ ملتان میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کے علاوہ علامہ علی رضا نقوی، مولانا تنویر الکاظم نقوی، علامہ اختر حسین نسیم، ڈاکٹر کاظم رضا نقوی، مولانا عظیم حر نجفی، مولانا محمد سبطین نجفی، مولانا سید مجاہد عباس گردیزی، مولانا سید کاشف ظہور نقوی، سید انیس حیدر نقوی، سید علی قاسم نقوی، باقر خان بلوچ، بشارت عباس قریشی، پاسداران عزاء کے رہنما قیصر عباس سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر اہلسنت کے مقدسات کی توہین نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ ہم اہلسنت کے مقدسات کی توہین نہیں کریں گے، لیکن ہم سے زبردستی بنی اُمیہ کی تعظیم بھی نہیں کرائی جاسکتی، اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ اہلسنت ہمارے بھائی ہیں، لیکن اہلیبیت اور اپنے دیگر مقدسات کی توہین کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے، اجلاس میں اہلسنت اتحاد فورم کے زیراہتمام 24 ستمبر کو منعقدہ تکفیری گروہوں کے اجتماع پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جو فی الفور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کرے گی اور اپنے تحفظات کا اظہار بھی کرے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 887438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887438/ملتان-ایس-یو-سی-کا-اجلاس-24-ستمبر-کو-تکفیری-گروہ-کیجانب-سے-منعقدہ-مارچ-پر-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org