QR CodeQR Code

شہباز اور بلاول میرج ہال میں بھی جلسہ نہیں کر سکتے، فواد

21 Sep 2020 08:33

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کریں یا شارٹ، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سارے چور چرایا گیا پیسا واپس کر دیں تو مہنگائی کم ہو جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو تو کسی میرج ہال میں بھی جلسہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن تو اپنے مدرسے کے بچوں کو لے کر پھر رہے ہیں کہ وہ کسی سے خطاب کر لیں، کیا تحریکیں اس طرح چلتی ہیں؟۔ لانگ مارچ کریں یا شارٹ، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سارے چور چرایا گیا پیسا واپس کر دیں تو مہنگائی کم ہو جائے گی۔ نواز شریف نے پوری پاکستانی قوم کے ساتھ دشمنی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب پی ٹی آئی کو ایک کروڑ ستر لاکھ لوگوں کے ووٹ سے اقتدار ملا ہے، کسی کی پرچی سے نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 887454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887454/شہباز-اور-بلاول-میرج-ہال-میں-بھی-جلسہ-نہیں-کر-سکتے-فواد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org