QR CodeQR Code

ٹرمپ کے قتل کی سازش ناکام

21 Sep 2020 08:40

امریکی عہدیداروں نے سی این این کو بتایا کہ ایف بی آئی اور سیکریٹ سروس زہریلے مواد ’’ریسین‘‘ سے بھرے پیکٹ سے متعلق تفتیش کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاوس انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے زہر سے بھرے پیکٹ کی بروقت نشاندہی کر کے قتل کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نامعلوم مقام اور شخص کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے ایک مشکوک پیکٹ کو قبضے میں لیا ہے جس میں "ریسین" نامی زہر کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے امریکی عہدیداروں نے سی این این کو مزید بتایا کہ ایف بی آئی اور سیکریٹ سروس زہریلے مواد ’’ریسین‘‘ سے بھرے پیکٹ سے متعلق تفتیش کر رہی ہیں۔ پیکٹ کے لیب ٹیسٹ سے بھی زہریلے مادے ریسین کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 887455

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887455/ٹرمپ-کے-قتل-کی-سازش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org