QR CodeQR Code

شوپیان فرضی انکاؤنٹر اور سوپور حراستی ہلاکت کیخلاف ڈاکٹر فاروق اور حسنین مسعودی کا احتجاج

21 Sep 2020 10:56

نیشنل کانفرنس نے واضح طور پر زور دے کر کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے صورتحال کو بہتر بنانے اور حکومت اور عوام کے مابین اعتماد کو بڑھانے میں مدد نہیں ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس اراکین پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور حسنین مسعودی نے بھارتی پارلیمنٹ کے احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے کشمیر میں فرضی انکاؤنٹر اور حراستی ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں امشی پورہ فرضی انکاؤنٹر میں مارے گئے راجوری اور سوپور میں مبینہ طور پر زیر حراست ہلاک کئے گئے نوجوانوں کی تصاویر اُٹھا رکھیں تھیں۔ احتجاج کررہے اراکین نے سوپور حراستی ہلاکت اور بٹہ مالو انکاؤنٹر میں خاتون کی ہلاکت کی مجسٹریل انکوائری کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دونوں معاملات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہیئے اور حقائق کو منظرعام پر لایا جانا چاہیئے۔ اراکین پارلیمنٹ نے قانون کے مطابق واقعات میں کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ نیشنل کانفرنس نے واضح طور پر زور دے کر کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے صورتحال کو بہتر بنانے اور حکومت اور عوام کے مابین اعتماد کو بڑھانے میں مدد نہیں ملے گی۔ این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی سربراہی میں پارٹی کے اراکین نے پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی تھی اور ایوان میں جموں و کشمیر کے معاملے پر بحث کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 887456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887456/شوپیان-فرضی-انکاؤنٹر-اور-سوپور-حراستی-ہلاکت-کیخلاف-ڈاکٹر-فاروق-حسنین-مسعودی-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org